قاضی گنڈ میں سڑک حادثہ : تین اسکولی بچیاں زخمی ، ڈرائیور گرفتار
قاضی گنڈ / 27اپریل
جنوبی ضلع کولگام کے قاضی گنڈ میں سڑک حادثے میں تین اسکولی بچیاں زخمی ہو گئیں
حکام نے کہا کہ حادثہ کولباغ قاضی محلہ لنک روڈ پر اس وقت پیش آیا جب ایک آئی 20کار جسے رئیس احمد راتھر چلا رہے تھے قاضی گنڈ کی طرف بڑھتے ہوئے طلباءکو ٹکر مار دی۔
زخمیوں کی شناخت فاطمہ جان اور تہمینہ جان دختر محمد الطاف پرے ساکنہ شمپورہ اور عالیہ جان بیٹی محمد الطاف زاہد ساکنہ سلیالو کے طور پر ہوئی ہے۔
فاطمہ جان کو شدید چوٹیں آئیں جبکہ دیگر دو کو معمولی چوٹیں آئیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کیلئے ایمرجنسی اسپتال قاضی گنڈ منتقل کیا گیا۔
پولیس نے کہا کہ تیزی سے کام کرتے ہوئے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئی۔
ملزم ڈرائیور، جو موقع سے فرار ہو گیا تھا، ہٹ اینڈ رن کیس کو فوری طور پر حل کرتے ہوئے ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا گیا
Comments are closed.