لیفٹنٹ جنرل بلبیر سنگھ سرینگر میں چنار کور کے جی او سی کا عہدہ سنبھالیں گے

آپریشنز کا وسیع تجربہ رکھنے والے تجربہ کار افسر لیفٹنٹ جنرل بلبیر سنگھ سرینگر میں فوج کی چنار کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ کے طور پر کمان سنبھالنے والے ہیں

ذرائع کے مطابق انڈین ملٹری اکیڈمی، دہرادون کے سابق طالب علم لیفٹنٹ جنرل سنگھ اپنے ساتھ کئی دہائیوں کی آپریشنل مہارت لے کر آئے ہیں، خاص طور پر تنازعات والے علاقوں میں۔ ان کی تقرری ایک اہم وقت پر ہوئی ہے کیونکہ جموں و کشمیر میں سیکورٹی کا منظر نامہ اعلیٰ سطح کے تال میل اور اسٹریٹجک قیادت کا مطالبہ کر رہا ہے۔

اس سے پہلے لیفٹنٹ جنرل سنگھ نے کامیابی سے کاو¿نٹر انسرجنسی فورس وکٹر کی سربراہی کی، جو کہ جنوبی کشمیر اور پیر پنجال خطے کے کچھ حصوں میں سیکورٹی کو برقرار رکھنے کے لیے ذمہ دار ایک اہم تشکیل ہے۔ ان کی قیادت میں فورس نے انسداد دہشت گردی آپریشنز اور حساس علاقوں میں استحکام برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔

توقع ہے کہ ان کی کمان سنبھالنے سے کشمیر میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے جاری کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔

Comments are closed.