سرینگر میں پانی کی سپلائی بندش موخر، نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں ہوگا /حکام
سرینگر میں منگل سے شروع ہونے والی پانی کی سپلائی کی مجوزہ بندش کو انتظامی وجوہات کی بنا پر مو¿خر کر دیا گیا ہے۔
پی ایچ ای کی سپرنٹنڈنگ انجینئر اربینہ انجم نے بتایا کہ بندش کو فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے اور نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
یہ بندش دراصل سندھ پاور کینال پر مرمت کے کام کے پیش نظر طے کی گئی تھی، جو سری نگر اور ملحقہ علاقوں کے اہم واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کو خام پانی فراہم کرتا ہے۔
اس فیصلے سے مقامی لوگوں کو وقتی راحت ملی ہے، جو 48 گھنٹے کی پانی کی قلت کے لیے تیاری کر رہے تھے۔ حکام نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تازہ ترین ہدایات اور تاریخوں کے لیے سرکاری ذرائع پر نظر رکھیں۔ اہلکاروں نے کہا کہ مرمت کے کام کو دوبارہ شیڈول کیا جائے گا اور آئندہ کسی بھی بندش سے قبل پیشگی اطلاع دی جائے گی۔
Comments are closed.