ادھم پور حادثہ: وزیر اعظم کا اظہار دکھ ، مرنے والوں اور زخمیوں کیلئے امداد کا اعلان
وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثے پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے
انہوں نے ایک ایکس پوسٹ میںلکھا ” جموں و کشمیر کے ادھم پور میں ایک بس حادثے کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں سن کر دکھ ہوا ہے۔ میں ان لوگوں کے تئیں اپنی دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے اپنے قریبی عزیزوں کو کھو دیا ہے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔ “
انہوں نے حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کیلئے فی کس 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے کی امداد کا بھی اعلان کیا۔
Comments are closed.