بارہمولہ میں پی ڈبلیو ڈی کے دو اہلکار 13000 روپے رشوت لیتے گرفتار / اے سی بی
اینٹی کورپشن بیورو جموں کشمیر نے بارہمولہ میں پی ڈبلیو ڈی کے دو اہلکاروں کو 13000 روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا ۔
ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ 06اپریل کو اینٹی کرپشن بیورو، جموں و کشمیر میں ایک شکایت کنندہ سے اے سی بی ہیلپ لائن کے ذریعے ٹیلی فون پر ایک معلومات موصول ہوئی، جس نے انکشاف کیا کہ وہ جی ایم پر رجسٹرڈ فرم کیلئے دوہری منیجر کے طور پر کام کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا، مزید بتایا گیا کہ مذکورہ فرم نے پی ڈبیلو ڈی میکینکل ڈویژن شمالی کشمیر، بارہمولہ کی جانب سے زندہ مچھلیوں کی نقل و حمل کے لیے اپنی مرضی کے مطابق گاڑی کی فراہمی کیلئے ایک ٹینڈر میں حصہ لیا تھا، جس میں فرم کو L1 قرار دیا گیا تھا اور گاڑی کو بعد میں محکمہ ماہی پروری، بانڈی پورہ کے حوالے کیا گیا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ مزید انکشاف ہوا کہ فرم نے جی ای ایم پورٹل پر بل اٹھایا تھا اور متعلقہ محکمے کے سامنے ہارڈ کاپیاں بھی جمع کرائی تھیں، جس کے بعد بل پر کارروائی کی گئی اور ادائیگی کے اجرائی کیلئے اکاو¿نٹس سیکشن کو بھیج دیا گیا،تاہم،تمام رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے باوجود، رشوت کے نہ ہونے کی وجہ سے ادائیگی کو کئی دنوں تک جان بوجھ کر روک دیا گیا
انہوں نے کہا، شکایت کنندہ نے اے سی بی سے رجوع کیا اور پی ڈبلیو ڈی (آر اینڈ بی) مکینیکل ڈویژن شمالی کشمیر، بارہمولہ کے مشتاق احمد (سینئر اسسٹنٹ) اور فاروق احمد (جونیئر اسسٹنٹ) کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست کی کہ ادائیگی کی رہائی کے لیے اس سے 13ہزار روپے رشوت طلب کی گئی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ تحقیقات کے دوران اے سی بی کی ایک ٹیم نے ایک کامیاب جال بچھا کر دونوں ملزم سرکاری ملازمین کو شکایت کنندہ سے رشوت طلب کرنے اور قبول کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد موقع پر ہی حراست میں لے لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے
Comments are closed.