اے سی بی گرفتاری کے بعد ایگزیکٹیو انجینئر جل شکتی مکینیکل ڈویژن اونتی پورہ معطل

جموں و کشمیر حکومت نے ایگزیکٹیو انجینئر، جل شکتی مکینیکل ڈویژن اونتی پورہ کو اینٹی کورپشن بیور و کشمیر کی طرف سے حراست میں لینے کے بعد فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر سرکار نے اے سی بی کی حراست کے بعد جل شکتی افسر کو معطل کر دیا گیا۔یہ حکمنامہ 2026 کے سرکار ی آرڈر نمبر 55-JK کے تحت جاری کیا گیا اور اس پر شالین کابرا فنانشل کمشنر جل شکتی محکمہ کے دستخط شدہ کے مطابق منظور احمد ڈار انچارج ایگزیکٹو انجینئر، جل شکتی مکینیکل ڈویژن اونتی پورہ کی معطلی کا اطلاق 28 مارچ 2026 سے ہو گا، جو افسر کی حراست کی تاریخ ہے۔

معطلی کی مدت کے دوران ڈار چیف انجینئر، جل شکتی (پی ایچ ای) کشمیر کے دفتر سے منسلک رہیں گے، اور قواعد کے مطابق گزارہ الاو¿نس کے حقدار ہوں گے۔حکومت نے ہدایت کی ہے کہ یہ افسر اگلے احکامات تک معطل رہے گا۔

Comments are closed.