لیفٹنٹ گورنر کی یوم تاسیس پر سی آئی ایس ایف اہلکاروں کو مبارک باد

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کو اس کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی اور کہا کہ قوم کو ان کی خدمات اور قربانیوں پر فخر ہے۔

ایک ایکس پوسٹ میں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے سی آئی ایس ایف اہلکاروں کی بہادری اور لگن کو سلام پیش کیا۔ملک کے اہم بنیادی ڈھانچے کی حفاظت میں ان کے کردار کو تسلیم کیا۔انہوں نے لکھا ” CISFکے یوم تاسیس پر تمام اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد۔ ہمارے ملک کے اہم بنیادی ڈھانچے کو محفوظ بنانے کے لئے CISF کا غیر متزلزل عزم واقعی قابل ستائش ہے۔“
انہوں نے کہا کہ قوم کو آپ کی خدمات اور قربانیوں پر فخر ہے۔ میں آپ کی بہادری اور فرض شناسی کو سلام پیش کرتا ہوں۔خیال رہے کہ سی آئی ایس ایف کو 1968 میں پارلیمنٹ کے ایک ایکٹ کے تحت تشکیل دیا گیا تھا اور تب سے یہ ایک کثیر جہتی مرکزی مسلح پولیس فورس میں تبدیل ہوا ہے۔صرف 3,129 اہلکاروں کے ساتھ ایک معمولی شروعات سے، یہ ملک بھر میں 2.20 لاکھ سے زیادہ اہلکاروں کے ساتھ ایک مضبوط فورس بن گیا ہے۔

Comments are closed.