رازدان پاس پر تازہ برفباری :بانڈی پورہ گریز شاہراہ اگلے احکامات تک بند
حکام نے بتایا کہ راز دان پاس پر جو کہ گریز اور ضلع کے باقی حصوں کے درمیان اہم رابطہ کے طور پر کام کرتا ہے، منگل کی صبح سے ہی شدید برف باری ہوئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ تازہ برفباری نے درے پر گاڑیوں کی نقل و حرکت کو متاثر کیا اور وادی تلیل کے کئی بالائی علاقوں میں، حکام کو احتیاطی اقدام کے طور پر اس راستے پر ٹریفک کو معطل کرنے پر مجبور کیا۔حکام نے بتایا کہ گاڑیوں کی آمدورفت معطل کرنے کا فیصلہ موسم کی پیشگوئی کے پیش نظر کیا گیا ہے جس میں علاقے میں مزید بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
سب ڈویژنل مجسٹریٹ گریز مختار احمد نے کہا کہ بانڈی پورہ گریز سڑک مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اگلے احکامات تک بند رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکام موسم کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور روٹ پر ٹریفک کی نقل و حرکت کی اجازت دینے سے قبل صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
Comments are closed.