منشیات کیس میں دو ملزمین کی ضمانتی درخواستیں ایڈیشنل سیشن جج گاندربل نے مسترد کردی

ریاض بٹ

گاندربل کی عدالت نے این ڈی پی ایس کیس میں دو ملزمین کی ضمانتی درخواستیں مسترد کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج گاندربل کی عدالت نے منشیات سے متعلق ایک کیس میں دو ملزمین کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ضمانت کی درخواستیں کلدیپ سنگھ ولد پریتم سنگھ ساکنہ شجاع پور ماجری، تحصیل بالاچور، ضلع شہید بھگت سنگھ نگر پنجاب اور یعقوب بیگ ولد محمد عبداللہ بیگ ساکنہ ہرگام نے دائر کی تھیں۔

دونوں ملزمان نے اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس پولیس اسٹیشن ہمہامہ سرینگر میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 8/15، 25 اور 29 کے تحت درج ایف آئی آر نمبر 49/2021کے سلسلے میں ضمانت کی درخواست کی تھی۔

فریقین کے دلائل سننے کے بعد ایڈیشنل سیشن جج فوزیہ پال کی عدالت نے 7 مارچ 2026 کو ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔استغاثہ کی نمائندگی اے پی پی شفاعت احمد نے یوٹی جموں و کشمیر کیلئے کی،جبکہ ملزمان کی نمائندگی ان کے متعلقہ وکیل نے کی۔

Comments are closed.