وادی کشمیر میں آئندہ ہفتے بارش اور برفباری کا امکان
وادی کشمیر اور جموں خطے میں آئندہ ایک ہفتے کے دوران موسم میں بتدریج تبدیلی آنے کی توقع ہے۔ تازہ موسمی پیش گوئی کے مطابق مختلف دنوں میں کہیں کہیں بارش اور بلند پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں، تاہم کسی بڑے یا شدید موسمی سلسلے کی پیش گوئی نہیں کی گئی ہے۔
ماہر موسمیات فیضان عارف کینگ نے یو این آئی کو بتایا کہ 8 مارچ کو جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں موسم عمومی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے اور دن بھر آسمان صاف یا ہلکا سا ابر آلود رہ سکتا ہے۔
مارچ 9 کو موسم میں قدرے تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ اس روز آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ دن کے دوسرے حصے میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ خاص طور پر گاندربل، بانڈی پورہ، کپواڑہ اور بارہمولہ کے بالائی علاقوں میں بارش کے امکانات نسبتاً زیادہ بتائے گئے ہیں۔ دوسری جانب جموں خطے کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر خشک رہنے کی امید ہے۔
موسمی پیش گوئی کے مطابق 10 مارچ کو وادی کشمیر کے کئی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش ہوسکتی ہے۔ شمالی کشمیر کے اضلاع میں اس دن بارش کے امکانات زیادہ ہیں۔ اس کے علاوہ پونچھ اور راجوری کے علاقوں میں بھی کہیں کہیں بارش کے چھینٹے پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس روز بھی کوئی شدید یا طویل موسمی سلسلہ متوقع نہیں ہے۔
مارچ 11 کو وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بارش کا دائرہ مزید وسیع ہوسکتا ہے اور ہلکی سے درمیانی جبکہ بعض مقامات پر نسبتاً تیز بارش بھی ہوسکتی ہے۔ اسی دوران جموں خطے کے چند علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
مارچ 12 کو ہلکی بارش اور بلند پہاڑی علاقوں میں برفباری کی سرگرمیاں جاری رہ سکتی ہیں۔ تاہم مجموعی طور
پر موسم کی شدت زیادہ ہونے کا امکان نہیں ہے اور یہ سلسلہ معمولی نوعیت کا ہی رہنے کی توقع ہے۔
موسمی جائزے کے مطابق 13 اور 14 مارچ کو موسم دوبارہ نسبتاً مستحکم رہ سکتا ہے۔ ان دنوں میں کسی نمایاں موسمی سرگرمی کی توقع نہیں کی جا رہی، تاہم بلند پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش یا برفباری ہوسکتی ہے۔
ماہر موسمیات نے اس بات کی طرف بھی توجہ دلائی ہے کہ اس دوران وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، جس کے باعث بعض علاقوں میں پھلدار درختوں کے شگوفوں اور پھولوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
بالخصوص گاندربل کے سونمرگ سے زوجیلا تک کے علاقوں، بانڈی پورہ کے رزدان ٹاپ اور وادی گریز کے پہاڑی حصوں کے علاوہ کپواڑہ کے بلند علاقوں میں اس موسمی تبدیلی کے اثرات زیادہ محسوس کیے جا سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور اگر آئندہ دنوں میں موسم کی شدت یا حالات میں کوئی نمایاں تبدیلی سامنے آتی ہے تو متعلقہ اطلاعات بروقت جاری کی جائیں گی تاکہ عوام کو
Comments are closed.