اسکول کھلنے کے پیش نظر ہموار ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے تیاریاں کی گئی : ایس ایس پی ٹریفک سرینگر
سینئر سپر انٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ٹریفک سری نگر اعجاز احمد بٹ کا کہنا ہے کہ سکول کھلنے کے پیش نظر ٹریفک کی ہموار نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لئے سری نگر میں جگہ جگہ پر تیاریاں کی گئی ہیں۔
انہوں نے ہفتے کو میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اسکول گاڑیوں کے ہموار طریقے سے چلنے کے لئے پورے انتظامات کئے گئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے: ‘ہمارا عملہ زمینی سطح پر تعینات رہے گا ہماری کوشش ہوگی کہ اسکول گاڑیاں بھی اپنے اپنے اسکول اچھی طرح سے پہنچ سکیں اور باقی ٹریفک کی نقل و حمل میں بھی کوئی خلل نہ آئے’۔
موصوف ایس ایس پی نے کہا کہ سڑکوں پر ٹریفک کے بلا خلل نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر کوششیں کی جائیں گی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عید کے پیش نظر بازاروں میں لوگوں کا رش بڑھ جاتا ہے جس سے ٹریفک کے نقل و حمل کی رفتار دھیمی پڑ جاتی ہے۔
انہوں نے لوگوں سے اپنی گاڑیاں مناسب طریقے سے پارک کرنے اور ریڑھی والوں سے اپنی ریڑھیاں مناسب جگہ پر لگانے کی اپیل کی تاکہ ٹریفک کی نقل و حمل میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہوسکے۔
Comments are closed.