چاڈورہ بڈگام میں المناک حادثہ ،معصوم بچی جا ں بحق ، والدہ زخمی

بڈگام کے چاڈورہ بگام علاقے میں سوموار کی صبح ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا ۔

نمائندنے کو عین شاہدین نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک موٹر سائیکل زیر نمبر JK04K-4569نے سڑک پر پید ل چلنے والے قائرہ مشتاق دختر مشتاق احمد کمار ساکن کلتریہ چاڈورہ کو زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ خون میں لت پت وہی گر پڑی ۔ انہوں نے کہا کہ بچی اپنی ماں کے ساتھ چل رہی تھی اور اس دوران اس کی والدہ کو بھی چوٹیں آئیں۔

عین شاہدین نے بتایا کہ دونوں زخمی ماں بیٹی کو علاج کیلئے سب ضلع اسپتال چاڈورہ منتقل کیا گیا تاہم وہ کمسن بچی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔جبکہ زخمی ماں کو بعد میں خصوصی علاج کیلئے بون اینڈ جوائنٹ اسپتال سرینگر ریفر کیا گیا۔پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے کی نسبت پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔

Comments are closed.