جموں کشمیر میں بند پڑے مزید 14سیاحتی مقامات کو دوبارہ کھولنے کا اعلان
جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے ایکس پوسٹ میں لکھا ” احتیاطی اقدام کے طور پر عارضی طور پر بند کیے گئے سیاحتی مقامات کو فوری طور پر دوبارہ کھول دیا جائے گا“۔
ایل جی کے دفتر کی جانب سے ٹویٹ میں لکھا گیا ہے” ایک مکمل سیکورٹی جائزہ اور بحث کے بعد، میں نے کشمیر اور جموں صوبوں میں مزید سیاحتی مقامات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیا ہے، جنہیں احتیاطی تدابیر کے طور پر عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔“اس میں لکھا گیا ہے” کشمیر کے 11 سیاحتی مقامات جن میں یوسمرگ، دودھ پتھری ،کوکرناگ میں ڈنڈی پورہ پارک، پیر کی گلی، شوپیاں میں دبجان اور پدپاون، آستان پورہ ،سرینگر میں ٹیولپ گارڈن ،تجھواس گلیشیئر، گاندربل میں ہنگ پارک اور بارہمولہ میں وولر اور وتالب شامل ہے “۔
اسی طرح سے جموں میں 3 سیاحتی مقامات جن میں ریاسی میں دیوی پنڈی، رام بن میں مہو مانگٹ اور کشتواڑ میں مغل میدان کو فوری طور پر دوبارہ کھولا جائے گا“۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر صوبے میں 3 مقامات گریز ، اتھواٹو، بنگس اور جموں میں رام بن میں رام کنڈ کو برف صاف ہونے کے بعد دوبارہ کھول دیا جائے گا۔
Comments are closed.