عارضی ملازموں کا اپنے مطالبوں کے حق میں احتجاج
مختلف محکموں میں کام کرنے والے عارضی ملازموں نے پیر کے روز اپنے مطالبات خاص طور پر نوکریوں کی مستقلی کو لے کر یہاں احتجاج درج کیا۔
احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور وہ ریگولرائزیشن پالیسی لاگو کرو’، ڈیلی ویجروں کے ساتھ انصاف کرو’ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔
اس موقع پر ای جے اے سی کے جنرل سیکریٹری سجاد احمد پرے نے میڈیا کو بتایا: ‘ہم نے کچھ دن پہلے بھی اپنے بچوں کو لے کر احتجاج کیا، ہمارے احتجاج کا واضح مقصد یہ ہے کہ جو وزیر اعلیٰ صاحب نے اپنے بجٹ اجلاس کے دوران کہا کہ ہم عارضی ملازموں کو مرحلہ وار طریقے سے مستقل کریں گے، ہم چایتے ہیں اس کی واضاحت کی جائے، آیا وہ ریگولرائزیشن پالیسی کیا ہے، کب لاگو ہوگی، اس میں کتنے مرحلے ہیں، کتنے لوگوں کو مستقل کیا جائے گا’۔
انہوں نے کہا: ‘ہم چاہتے ہیں کہ عارضی ملازموں کی مستقلی کے لئے جس کمیٹی کو اپنی رپورٹ پیش کرنے کے لئے 6 مہینے دئے گئے تھے، گیارہ مہینے گذر گئے لیکن اس کمیٹی نے اب تک اپنی رپورٹ پیش نہیں کی اور بجٹ اجلاس میں اس کمیٹی سے جواب طلب نہیں کیا گیا جس سے ہمیں شکوک و شبہات پیدا ہوئے، ان کو دور کرنے کی ضرورت ہے’۔
احتجاجیوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ ان کے مطالبات کو پورے کرے۔
Comments are closed.