بمنہ سرینگر میں 5سالہ کمسن بچہ گھر کی اوپر ی منزل سے گر کراز جاں
بمنہ سرینگر میں ایک کمسن بچہ مکان کی اوپری منزل سے گر جانے کے بعد موت کی آغوش میں چلا گیا ۔
عین شاہدین کے مطابق پانچ سالہ کمسن بچہ جس کی شناخت دانیال ولد پرویز احمد شیخ ساکنہ گرڈ سٹیشن بمنہ کے بطو رہوئی اپنے گھر کی اوپری منزل سے نیچے گر آیا جس کے بعد وہ شدید طو رپر زخمی ہو گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ کمسن بچے کو علاج و معالجہ کیلئے صدر اسپتال سرینگر منتقل کر دیا گیا تاہم وہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا ۔
پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔ ادھر جونہی علاقے میں کمسن بچے کے موت کی خبر پھیل گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی اور ان کے والدین پر قیامت ٹوٹ پڑی ۔
Comments are closed.