ڈائریکٹر کالجز جموں وکشمیر کی قیادت میں ”اسکیل “ پورٹل کا آغاز
جموں14فروری/
آج ، ایک رنگا رنگ پروگرام میں اعلیٰ تعلیم محکمہ جموں و کشمیر کی جانب سے شروع کی گئی پہل ،”اسکیل“ (اسٹوڈنٹ کنیکٹ فار اکیڈمک لیوریج اینڈ ایکسی لینس ) کا پروگرام پی ایس پی ایس گورنمنٹ کالج فار ویمن، گاندھی نگر جموں میں کامیابی سے منعقد ہو۔اس پروگرام کا کلیدی مقصد طلبہ کا تعلیم میں دلچسپی پیدا کرنا اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانا ہے۔ پروگرام میں قریباً ایک ہزار طالبات اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اپنی طرح کا یہ انوکھا اور منفرد آ وٹ ریچ پروگرام” اسکیل “ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر شیخ اعجاز بشیرکے ذہن کی اختراع ہے۔ڈائریکٹوریٹ کے اس پورٹل کا بنیادی مقصد کالجوں میں ٹیکنالوجی کی مدد سے بچوں کی تعلیمی رہنمائی اور مینٹورنگ کا مضبوط مستقل نظام قائم کرنا ہے۔اس پروگرام کو عملانے کے لئے ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو جموں ڈویژن اور کشمیر وادی کے تمام کالجوں میں اس پہل کو مرحلہ وار نافذ کر نے جا رہی ہے۔تاکہ سٹوڈنٹ، ٹیچر اور ڈائریکٹوریٹ کے درمیان کی دوریاں کو کم کیا جائے ، اور یہ تینوں اکائیاں ایک مضبوط یونٹ کی طرح ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تعلیم کے فعال نظام کو عملی جامہ پہنا سکیں۔آج کے پروگرام کا آغاز چراغ روشن کرنے کی رسم سے ہوا۔ اس کے بعد کالج کی پرنسپل ڈاکٹر ک±لوِندر کور نے استقبالیہ خطاب کیا اور مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر شیخ اعجاز بشیر نے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ قریب تین گھنٹے اپنی پاور پائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعہ تفصیلی اور باہمی گفتگو کی۔ انہوں نے طلبہ کو ترغیب دی کہ وہ ڈائریکٹوریٹ کے ”اسکیل اور سگما“ جیسے ڈیجیٹل تعلیمی پلیٹ فارمز کااپنے حق میں بھرپور استعمال کریں، اور ڈائریکٹوریٹ کو اپنے مسائل سے بر وقت واقف رکھیں۔اپنے کلیدی لیکچر میں میں ڈائریکٹر موصوف نے ”اسکیل پورٹل“ کے مقاصد اور نئی قومی تعلیمی پالیسی کے بنیادی مقا صد کو آسان لہجے میں سمجھایا۔ڈائریکٹر کالجز نے بچوں کو کالجوں میں نافذ مینٹورَمینٹی اسکیم، اکیڈمک بینک آف کریڈٹس، مضامین کے انتخاب میں لچک، اور گریجویشن کے متعدد لیولز پر داخلے اور اخراج کے مواقع کا بھرپور فائدہ لینے کی ترغیب دی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے نصاب، میجر اور مائنر مضامین،ٹائم ٹیبل نظام، کالج سہولیات، کھیل، ہاسٹل اور دیگر تعلیمی امور کے حوالے سے بھی بچوں سے براہ راست مکالمہ کیا۔نیز کلاس روم، واش روم، پینے کے پانی، بجلی، طبی سہولیات اور دیگر کیمپس کے مسائل کے متعلق کئے گئے سٹوڈنٹس کے سوالات کا تفصیلی جواب دیا۔انہوں نے طلبہ کو یقین دہانی کرائی کہ جلد طلبہ کے ساتھ الگ سے بھی نشستیں رکھی جائیں گی تاکہ وہ اساتذہ کی عدم موجودگی میں کھل کر اپنے مسائل بیان کر سکیں۔اس پروگرام کے بعد ڈائریکٹر کالجز نے اساتذہ اور شعبہ جات کے سربراہان کو ضروری تعلیمی اور انتظامی ہدایات بھی جاری کیں اور اساتذہ کو درپیش مشکلات کو بھی غور سے سنا اور تعاون کا یقین دلایا۔اس موقعہ پہ انہوں نے کالج میں ہو رہے مختلف تعمیری کاموں کا جائزہ بھی لیا۔ یہ پروگرام ڈاکٹر رابعہ جاوید ڈین اسٹوڈنٹ ویلفیئر کی کنوینرشپ میں منعقد ہوا۔ تنظیمی ٹیم میں پروفیسر اقبال قاسم، پروفیسر سندیپ شرما، پروفیسر سمن بالا، پروفیسر رخسانہ کوثر، پروفیسر امجد بھٹی، پروفیسر مونیکا ہنس، مسٹر رنجن دوبے، مسٹر پارس شرما، مسٹر دلجیت سنگھ اور محترمہ لاونیاجموال شامل تھے۔پروگرام کے اختتام پر شکریہ کی رسم شعبہ اردو کے صدر ڈاکٹر لیاقت جعفری نے ادا کی۔
Comments are closed.