نو پورہ خانیار میں آگ کی ہولناک واردات ، پانچ رہائشی مکانات خاکستر

خانیار سرینگر کے مضافاتی علاقہ نو پورہ میں بدھ کے دو پہر اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب علاقے میں آگ کی ایک ہولناک واردات رونما ہوئی ۔
عین شاہدین کے مطابق آگ ایک رہائشی مکان سے نمودار ہوئی جس دوران اس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہولناک رخ اختیار کر لی ۔ انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کے ساتھ ہی مقامی لوگوں نے محکمہ فائر ائنڈایمرجنسی سروس کو مطلع کیا جنہوں نے موقعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کیلئے کارورائی شروع کردی تاہم جب تک آگ پر قابو پا لیا گیا تب تک پانچ رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہو گئے تھے ۔

محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرینگر ڈاکٹر عاقب حسین نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ آگ بہت زیادہ تھی لیکن بروقت قابو پا لیا گیا جس سے اسے ملحقہ عمارتوں تک پھیلنے سے روکا گیا۔انہوں نے مقامی لوگوں کے کردار کی تعریف کی جنہوں نے ابتدائی طور پر فائر ٹینڈروں کے موقع پر پہنچنے تک دستیاب وسائل کا استعمال کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔ ان کے بقول فائر سروس اہلکاروں اور مقامی لوگوں کی مشترکہ کوششوں سے اس سے بچنے میں مدد ملی جو کہ بھیڑ بھاڑ والے محلے میں اس سے کہیں زیادہ تباہ کن واقعہ ہو سکتا تھا۔ا

گرچہ فوری طور پر جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم انہوں نے کہا کہ آگ نے گھریلو سامان اور ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا۔ آگ لگنے کی اصل وجہ ابھی تک سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔حکام نے متاثرہ خاندانوں کو پہنچنے والے نقصانات کا اندازہ لگانے کے لیے جانچ شروع کر دی ہے۔ نقصان کا مکمل جائزہ لینے کے بعد تفصیلی رپورٹ متوقع ہے۔

Comments are closed.