لیفٹنٹ گورنر کی جموں میں معذور افراد کے عالمی دن کی تقریب میں شرکت

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے پدم شری پدما سچدیو گورنمنٹ کالج فار ویمن گاندھی نگر میں ”معذور افراد کے عالمی دن “کی تقریب سے خطاب شرکت کی ۔

اس دوران اپنے خطاب میں انہوں نے کہا ”میں دیویانگ جنوں کی لچک، عزم اور صلاحیت کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ہم ایک ایسا نظام بنانے کیلئے پرعزم ہیں جو ان کے خوابوں اور امنگوں کے مطابق ہو، تمام چیلنجوں اور رکاوٹوں کو ختم کرتا ہو۔ “ اپنے خطاب میں منوج سنہا نے تمام عہدیداروں اور سماجی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ دیویانگ جنوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کا عہد کریں۔

لیفٹنٹ گورنر نے کہا”دیویانگجن کی شمولیت مساوی ترقی کی بنیاد ہے۔ ہمیں ان کے وقار اور بامعنی شرکت کو یقینی بنانے اور تعلیم، ہنر اور ذریعہ معاش تک رسائی کی ضمانت دینے کے لیے حساسیت، بیداری اور مشترکہ عزم کے ساتھ کام کرنا چاہیے“۔

لیفٹنٹ گورنر نے دیویانگ جنوں کو سماجی و اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کیلئے جامع مدد فراہم کرنے کیلئے یوٹی انتظامیہ کے کلیدی اقدامات کا اشتراک کیا۔

Comments are closed.