لیفٹنٹ گورنر کی وڈودرا میں سردار150@ یونٹی مارچ کے قومی پدیاترا میں شرکت

جموں/یکمدسمبر

لیفٹیننٹ گورنر منو سِنہانے آج وڈودرا گجرات میں ’سردار @ 150 یونٹی مارچ (پد یاترا)‘ میں شرکت کی۔ قومی پد یاترا جو سردار پٹیل کے خاندانی گھر کرمساد سے شروع ہوئی، 11 دنوں میں تقریباً 190 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی اور 6 دسمبر کو سٹیچو آف یونٹی پر اِختتام پذیر ہوگی۔لیفٹیننٹ گورنر ’کشمیر ، حیدر آباد اور سردار‘ کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اُنہوںنے کہا،”اگر 1947 میں سردار پٹیل کو جموں و کشمیر کے انضمام کی مکمل ذِمہ داری دی گئی ہوتی تو تاریخ مختلف ہوتی۔“
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ براہِ راست جموں و کشمیر کے معاملات سنبھالنے کے باوجودسردار پٹیل نے یہ یقینی بنایا کہ یہ ہندوستان کا اٹوٹ حصہ رہے۔ سردار پٹیل نے شروع ہی سے کہا تھا کہ ہم جموں کشمیر کا ایک اِنچ بھی پاکستان کو نہیں دیں گے۔

منوج سِنہا نے کہا،”سردار پٹیل اُس وقت کے وزیرِاعظم جواہر لال نہرو کی جموں و کشمیر کے حوالے سے پالیسی کے مخالف تھے۔ وہ اِس مسئلے کو اقوامِ متحدہ لے جانے کے بھی مخالف تھے۔ ایک عوامی جلسے میں سردار پٹیل نے واضح طور پر جموں و کشمیر کے مکمل انضمام کے بارے میں کہا تھا اور ان کی فیصلہ کن کارروائی تاریخ کا رخ بدل سکتی تھی۔“

اُنہوںنے اَپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ سردار پٹیل کا اتحاد ، نظریات و مساوات اور سماجی انصاف کی اقدار آج بھی ہماری قوم کی ترقی کی رہنمائی کر رہی ہیں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،”جدیدہندوستان کے معمار کے طور پرسردار پٹیل ہندوستان کے خود اعتمادی، عزت نفس اور بہادری کی علامت ہیں۔ اُن کی اقدار جیسی سا لمیت، فیصلہ کن صلاحیت اور بے لوث خدمت ہمیں ایک مضبوط، خود کفیل اور ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کی تحریک دیتی ہیں۔“

اُنہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم نریندر مودی سردار پٹیل کے خوابوں اور ویژن کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” اُنہوں نے آرٹیکل 370 کے خاتمے پورے ہندوستان کو اتحاد کے دھاگے میں پرویا اور ایک ملک، ایک جھنڈا، ایک آئین اور ایک رہنما کے تصور کو حقیقت کا روپ دیا۔“
اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی اہم پہلیں جیسے ’ون نیشن، ون ٹیکس‘، ’ون نیشن، ون راشن کارڈ‘، ’ون نیشن، ون ہیلتھ کارڈ‘، ’ون نیشن، ون گرڈ‘، ’نیشنل ایجوکیشن پالیسی‘، ’پی ایم گتی شکتی‘، ’کاشی ۔تمل سنگامم ‘ اور دیگر پروگراموں نے ملک کے اتحاد کو مضبوط کیا ہے۔

Comments are closed.