کولگام میں ہٹ اینڈ رن کیس دو گھنٹوں میں حل:پولیس
سری نگر، یکم دسمبر
کولگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو دو گھنٹوں کے اندر ہی حل کرکے ملزم ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کے کلگام ضلع کے قاضی گنڈ کے نیپورہ علاقے میں پیر کو ایک 65 سالہ شخص کی گاڑی کی ٹکر سے موت واقع ہو گئی۔ متوفی کی شناخت عبدالاحد کھانڈے ولد عبد الخالق بانڈے ساکن نیپورہ قاضی گنڈ کے طور پر ہوئی ہے ۔ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ کولگام پولیس نے 2 گھنٹوں کے اندر ہی ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا ہے
انہوں نے کہا کہ ملزم ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا اور اس کی گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK03L – 9171 کو ضبط کیا گیا۔ ڈرائیور کی شناخت 21 سالہ شیخ برہان طارق ولد ساکن قاضی گنڈ کے طور پر ہوئی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔
Comments are closed.