لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کی سرکاری رہائش گاہ کا نام ’لوک نواس‘ رکھ دیا گیا
سری نگر،30 نومبر
مرکزی زیر انتظام علاقہ لداخ کے ‘راج نواس’ جو لیفٹیننٹ گورنر کی سرکاری رہائش گاہ اور دفتر ہے، کا نام بدل کر ’لوک نواس‘ رکھ دیا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر کویندر گپتا کے دفتر کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا: ‘لداخ کے لیے ایک تاریخی لمحہ، آج، راج نواس کا سرکاری طور پر نام بدل کر ‘لوک نواس’ رکھ دیا گیا ہے، جو عوام پر مرکوز حکمرانی اور جامع ترقی کے لیے ہماری گہری وابستگی کی علامت ہے’۔
اس پوسٹ کے ساتھ لیفٹیننٹ گورنر کویندر گپتا کی تصویر بھی ہے جو مرکزی دروازے پر نئے نصب شدہ نام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
واضح رہے کہ راج نواس لداخ کی دارالحکومت لیہہ میں واقع لیفٹیننٹ گورنر کے لیے سرکاری رہائش گاہ اور کام کی جگہ ہے۔
Comments are closed.