کشمیر میں سردیوں کے تیور تیز تر، شوپیاں سرد ترین علاقہ
سری نگر، 3 نومبر
وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے مسلسل کافی نیچے ریکارڈ ہونے کے باعث لوگوں کو ٹھٹھرتی سردیوں سے کوئی راحت نصیب نہیں ہو رہی ہے۔
وادی میں جنوبی کشمیر کا ضلع شوپیاں سرد ترین ضلع رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
کشمیر ویدر کے مطابق گرمائی دار الحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں 28 نومبر کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب شبانہ درجہ حرارت منفی4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی5.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں شبانہ درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی6.4 اور منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
جنوبی کشمیر کے اننت ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی5.1 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی کے ایک اور مشہور سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زوجیلا پاس پر شبانہ درجہ حرارت منفی15.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
مرکزی زیر انتظام علاقہ لداخ کے لیہہ اور کرگل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
دریں اثنا محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 10 دسمبر تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم اس دوران سردیوں کا زور برابر جاری رہ سکتا ہے۔
Comments are closed.