وادی میں گرمی کی تپش : 35.3ڈگری کے ساتھ سرینگر میں سال رواں کا گرم ترین دن ریکارڈ

وادی کشمیر میںجاری گرمی کی تپش کے چلتے سوموار کو مسلسل تیسرے روز بھی گرمی کی لہر میںکافی اضافہ ہو گیا اور سرینگر میں 35.3ڈگری سیلشس درج حرارت ہونے کے ساتھ ہی رواں سال کا گرم ترین دن ریکار ڈ کیا گیا ۔

اس دوران محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں آئندہ 48گھنٹوں میں موسمی صورتحال میں تبدیلی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔ ادھر گرمی کی تپش سے بچنے کیلئے شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کے شمال و جنوب میں نوجوان مختلف ندی نالوں اور دریاﺅں میں چھلانگیں لگا کر اپنے آپ کو ٹھنڈا کر کے راحت محسوس کی ۔
۔ سوموار کو دن بھر شدید گرمی کی لہر جاری رہی جس دوران درجہ حرارت 35.3ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا ۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جموں میں بھی گرمی کی شدید لہر جاری ہے اور جموں میں بھی 34.1ڈگری سیلشس ریکار ڈ کیا گیا ۔
محکمہ کے مطابق وادی کشمیر میں آئندہ چند دونوں میں موسم میں تبدیلی آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے یکم جولائی سے بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جس سے اس بات کے امکانات ظاہر کئے ہیں کہ گرمی کی شدت میں کمی آسکتی ہے ۔

Comments are closed.