سالانہ امرناتھ یاترا :لیفٹنٹ گورنر کی مقدس گھپا میں ”پرتھم پوجا“
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے امرناتھ یاترا کی مقدس غار میں روایتی ’پرتھم پوجا‘ ادا کرکے سالانہ امرناتھ یاترا 2026 کی رسمی شروعات کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بابا برفانی سے ملک و قوم کے امن، خوشحالی، صحت اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
لیفٹنٹ گورنر نے بابا برفانی کے تمام عقیدت مندوں کو دلی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ بڑی تعداد میں اس مقدس یاترا میں شریک ہوں اور اس روحانی سفر کا حصہ بنیں۔
انہوں نے کہا کہ 3 جولائی سے شروع ہونے والی یاترا کے کامیاب انعقاد کیلئے جموں و کشمیر انتظامیہ، امرناتھ شرائن بورڈ، فوج، پولیس، سیکورٹی فورسز، مقامی عوام، سروس فراہم کرنے والے ادارے اور رضاکار مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں تاکہ ہر زائر کو محفوظ، سہل اور یادگار یاترا کا تجربہ حاصل ہو۔
منوج سنہا نے مزید کہا کہ نمایاں طور پر بہتر بنائے گئے بنیادی ڈھانچے، جدید سہولیات اور جموں و کشمیر کے عوام کے بھرپور تعاون کی بدولت انتظامیہ اس سال یاتریوں کے استقبال کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، تاکہ وہ ایک روحانی اور خوشگوار سفر کا تجربہ حاصل کر سکیں۔
Comments are closed.