سیاحتی شعبہ کو فروغ دینے کیلئے آر ایم ہولڈیز کی جانب خصوصی ” فیم ٹرپ “ کانفرنس کا انعقاد

سرینگر /29نومبر / ٹی آئی نیوز

کشمیر میں سیاحتی شعبہ کو فروغ دینے کے غرض سے آر ایم ہولڈیز کی جانب سے سرینگر میں ایک خصوصی ” فیم ٹرپ “ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سیاحوں کو کشمیر کی سیر کرنے کی دعوت دی گئی ۔

اس کانفرنس میں پی ڈی پی کے سنیئر لیڈر اور ممبر اسمبلی وحید الرحمان پرہ مہمان خصوصی کے بطور موجود تھے ۔ان کے ہمراہ کشمیر پریس سروس کے مدیر اعلیٰ راجہ محی الدین بھی تقریب میں شامل موجود رہے ۔ اس تقریب میں ملک بھر سے معروف ٹریول پروفیشنلز ایک ساتھ جمع ہوئے جس دوران انہوں نے جموں کشمیر کی بے مثال خوبصورتی اور مہمان نوازی کو اجاگر کیا ۔ اس دوران آر ایم ہولڈیز کے منتظمین کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس کی میزبانی میں یہ پہل مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سیاحت کے شعبے کو بلند کرنے کے لیے مضبوط باہمی تعاون کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا ۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ہلال احمد نے کہا کہ اس کانفرنس کا بنیادی مقصد سیاحت کی ترقی میں معاونت کیلئے قیمتی بصیرت فراہم کرنا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے وادی کشمیر کے معروف و مشہور سیاحتی مقامات خاص طو رپر پہلگام ، گلمرگ او ر سونہ مرگ کا دورہ کیا جس دوران ہم نے دیکھا کہ کشمیر سیاحت کیلئے ایک محفوظ مقام ہے اور اس جیسی خصوصی کوئی اور نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم دنیا بھر سے سیاحوں کو کشمیر آنے اور یہاں کے سیاحتی مقامات سے لطف اندوز کی دعوت دیتے ہیں اور اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ کشمیر جیسی کوئی محفوظ جگہ ہی نہیں ہے ۔

Comments are closed.