سا ل 2019 کے بعد بنیادی ڈھانچے کی تیز رفتار ترقی جموں وکشمیر یوٹی کی تاریخ میں بے مثال / منوج سنہا

جموں/14نومبر
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جمعہ کو کہا کہ جموں و کشمیر کے لئے حالات کبھی بھی اتنے اچھے نہیں رہے جتنے 2019 کے بعد رہے ہیں۔اُنہوں نے بتایا کہ جموںوکشمیر کی معیشت 2021 ءسے متاثر کن رفتار سے ترقی کر رہی ہے اور 2019 ءکے بعد بنیادی ڈھانچے کی تیز رفتار ترقی جموںوکشمیر یوٹی کی تاریخ میں بے مثال ہے۔

اُنہوں نے کہا،”ہماری صنعتی کاری کی کوششیں شاندار ترقی دِکھا رہی ہیں۔ ہم نے جرا¿ت مندانہ فیصلے کئے ہیں جو جموں و کشمیر کو ایک روشن مستقبل کی طرف لے جا رہے ہیں اور اَپنے لوگوں کے لئے کہیں زیادہ خوشحالی یقینی بنا رہے ہیں۔“

لیفٹیننٹ گورنر جموں کے ایم اے سٹیڈیم میں قومی ترانے ’وندے ماترم‘ کے 150 ویں سال کی تقریبات کے پہلے مرحلے کی اِختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اِس موقعہ پر زائد اَز 20 ہزار طلبا¿ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے ’وندے ماترم‘ کی اِجتماعی گائیکی میں حصہ لیا۔ دوسرا مرحلہ 9 جنوری 2026 ءسے شروع ہوگا۔ یہ تقریب محکمہ ثقافت کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔

اُنہوںنے ’وندے ماترم‘ کی 150 ویں سالانہ تقریب میں تاریخی شرکت پر جموں و کشمیر کے لوگوں کو مُبارک باد دِی ۔

منوج سِنہا نے کہا،”مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہوتاہے کہ جموں و کشمیر نے قومی ترانے کے 150 ویں سال کی ہفتہ بھرجاری تقریبات میں مجموعی شرکت کے حوالے سے قومی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ آج 20 ہزار سے زیادہ طلبا¿ اور شہریوں نے حصہ لیا جوقومی فخر کے مضبوط اِظہار کی علامت ہے۔“

اُنہوں نے بنکم چندر چٹوپادھیائے کو خراجِ عقیدت پیش کیا اورجدوجہد آزادی میںاُن کے تعاون اور سماج کو تحریک دینے میں اُن کے کردار کو اُجاگر کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ بنکم چندر چٹوپادھیائے نے ماں بھارت اور اس کے سپوتوں کے درمیان رشتہ مضبوط کیا اور لوگوں کو آزادی حاصل کرنے کی تحریک دی۔

Comments are closed.