امیت شاہ نے کی صدارت میں شمالی زونل کونسل کی میٹنگ ،جموں کشمیر سمیت متعلق دیگر ریاستوں کے مسائل پر تبادلہ خیال

وزیر داخلہ امیت شاہ نے شمالی زونل کونسل کی 32 ویں میٹنگ کی صدارت کی اور خطے کی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

شمالی زونل کونسل ہریانہ، ہماچل پردیش، پنجاب، راجستھان، دہلی، جموں و کشمیر، لداخ اور چندی گڑھ کی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر مشتمل ہے۔میٹنگ میں جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ ، نایاب سنگھ سینی (ہریانہ)، سکھویندر سنگھ سکھو (ہماچل پردیش)، بھگونت مان (پنجاب)، بھجن لال شرما (راجستھان)، ریکھا گپتا (دہلی)، پنجاب کے گورنر اور چندی گڑھ کے ایڈمنسٹریٹر گلاب چند کٹارییہ سمیت دیگران نے شرکت کی۔

انہوں نے بتایا کہ میٹنگ میں تعلیم، صحت، پانی، بجلی، خواتین اور بچوں کے خلاف جنسی جرائم کے معاملات کی تیز رفتار تحقیقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شروع میں اجلاس میں لال قلعہ کے قریب 10 نومبر کو ہونے والے دھماکے میں جانیں گنوانے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

Comments are closed.