گاندربل میں غیر قانونی معدنی مواد کی کھدائی اور نقل و حمل میں ملوث 8 گاڑیاں ضبط: پولیس
سری نگر، 4 نومبر
غیر قانونی کان کنی اور معدنی مواد کی غیر قانونی نقل و حمل کے خلاف خصوصی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے گاندربل پولیس نے 8 گاڑیاں ضبط کی ہیں۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ گاندربل پولیس نے 8 گاڑیاں ضبط کی ہیں جو مختلف علاقوں سے غیر قانونی طور پر معدنی مواد کی کھدائی اور نقل و حمل میں ملوث تھیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ گاڑیاں بغیر کسی باقاعدہ اجازت نامے کے معدنیات منتقل کر رہی تھیں اور انہیں موقع پر ہی متعلقہ پولیس ٹیموں نے ارضیات و معدنیات محکمے کے تعاون سے ضبط کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی کان کنی نہ صرف سرکاری خزانے کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ ماحولیاتی تباہی کا بھی باعث بن جاتی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ایسے غیر قانونی کاموں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔
Comments are closed.