پاکستان نے پھر کوئی حرکت کی تو اس بار جواب گولیوں سے نہیں گولوں سے دیا جائیگا / امیت شاہ

بہار کی سر زمین سے پاکستان کے نام سخت پیغام میں وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ پڑوسی ملک نے پھر کوئی ناپاک حرکت کرنے کی کوشش کی تو اس بار جواب گولیوں سے نہیں بلکہ گولوں سے دیا جائے گا ۔

بہار اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں چناوی مہم کے آخری روز وزیر داخلہ امیت شاہ نے کئی مقامات پر عوامی ریلیوں سے خطاب میں کانگریس کے خلاف حملہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پارٹی نے دہشت گردی کے خلاف ”کبھی“ کارروائی نہیں کی۔امیت شاہ نے ماضی میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن سندور اور حملوں کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کی ستائش کی۔انہوں نے کہا” 11سالوں کے اندر وزیر اعظم مودی نے دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے کئی قدم اٹھائے، اس سے پہلے کانگریس اقتدار میں تھی، اور وہاں ہر دوسرے دن دہشت گرد حملے ہوتے تھے، لیکن کبھی سخت کارروائی نہیں کی گئی، دہشت گردوں کو بریانی کھلائی گئی“۔

انہوں نے مزید کہا ”جب وزیر اعظم مودی اقتدار میں آئے، چاہے وہ اوڑی ہو، پلوامہ ہو، پہلگام ہو، سرجیکل اسٹرائیک، ائیر اسٹرائیک اور آپریشن سندور کے ذریعے دہشت گردوں کو پاکستان میں گھس کر ختم کیا گیا“۔ریلی کے دوران انہوں نے آپریشن سندور کا بھی ذکر کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کی گولیوں کا جواب گولوں سے دیا جائے گا۔ مزید یہ کہ یہ خول بہار میں تیار کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا ”دہشت گردوں نے صرف پہلگام میں معصوم سیاحوں کا قتل کیا ہے۔

Comments are closed.