بی جے پی نے کبھی بھی دربار مﺅ کے اقدام کی مخالفت نہیں کی/ اشوک کول

بی جے پی نے کبھی بھی دربار مﺅ کے اقدام کی مخالفت نہیں کی کا دعویٰ کرتے ہوئے پارٹی کے جنرل سیکرٹری ( آرگنائیزیشن ) اشوک کول نے کہا کہ حکومت کی ڈیجیٹل گورننس کی طرف تبدیلی نے جموں و کشمیر میں انتظامیہ کو تیز تر اور زیادہ موثر بنایا ہے۔

بڈگام میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بی جے پی کے جنرل سکریٹری (تنظیم) اشوک کول نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی جموں اور سری نگر کے درمیان تاریخی دربار مﺅ روایت کی کبھی بھی مخالف نہیں تھی، یہاں تک کہ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ڈیجیٹل گورننس کی طرف تبدیلی نے جموں و کشمیر میں انتظامیہ کو تیز تر اور زیادہ موثر بنایا ہے۔کول نے کہا کہ جب دربار مﺅ بحال ہوا، بی جے پی کی توجہ سیاسی علامت کے بجائے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ہموار حکمرانی کو یقینی بنانے پر مرکوز رہی۔

کول نے کہا”ہم کبھی بھی دربار موو کے خلاف نہیں تھے۔ ہماری فکر ہمیشہ کارکردگی اور شفافیت کے بارے میں تھی“۔انہوں نے کہا ”پہلے، فائلوں کو ٹرکوں میں لوڈ کرنے میں 15 دن اور انہیں اتارنے میں مزید 15 دن لگتے تھے۔ اب، ڈیجیٹل سسٹم کے ساتھ، دونوں خطوں میں کام بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر میں حکمرانی زیادہ جوابدہ اور نتیجہ خیز ہو گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامی اصلاحات پر سیاست کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ لوگوں کو بلا تاخیر خدمات ملیں۔

Comments are closed.