راجوری سڑک حادثے میں کم سے کم 16 مسافر زخمی

جموں، 4 نومبر

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے ٹھنڈی کاسی علاقے میں جموں – راجوری – پونچھ قومی شاہراہ پر منگل کی صبح ایک مسافر بر دار گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں کم سے کم 16 مسافر زخمی ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے ٹھنڈی کاسی علاقے میں جموں – راجوری – پونچھ قومی شاہراہ پر منگل کی صبح قریب 8 بجے ایک مسافر بر دار گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK02AM – 8074 پھسل گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار کم سے کم 16 مسافر زخمی ہوئے جن میں کئی طلبا بھی شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ واقعہ پیش آنے کے فوراً بعد پولیس اور رضاکار جائے موقعہ پر پہنچے اور بچائو کارروائیاں شروع کیں۔
ان کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو علاج ومعالجے کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا گیا۔
دریں اثنا پولیس نے جائے موقع پر پہنچ کر اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔

Comments are closed.