لیفٹنٹ گورنرنے دہلی پبلک اسکول سرینگر کے نمایاں کھلاڑیوں سے ملاقات کی

سرینگر/25 اکتوبر

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے راج بھون میں دہلی پبلک اسکول سرینگر کے نمایاں کھلاڑیوں سے ملاقات کی ۔

لیفٹنٹ گورنر نے طلبہ کو قومی اور بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں ان کی شاندار کامیابیوں پر سراہا ۔ انہوں نے ان کے آنے والے کھیلوں اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

طلبہ کے وفد میں ہریہ شوکت ، سما اور میشا ہلال کانٹھ ( تیسری جونئیر ایشین پینچک سلات چمپئن شپ میں چاندی کے تمغے حاصل کرنے والے ) زید علی ( 69 ویں نیشنل اسکول گیمز ۔ فُٹ بال ) ، اور انٹر ڈی پی ایس فُٹ بال ٹورنامنٹ ( بوائیز اوپن زون 1 ) کی فاتح ٹیم شامل تھی ۔ ان کے ہمراہ محترمہ مونیسہ خورشید ، وائس پرنسپل اور اسپورٹس سیکرٹری دہلی پبلک سکول سرینگر مدثر بشیر بھی موجود تھے ۔

Comments are closed.