کے سی سی آئی کے وفد نے لیفٹنٹ گورنر سے ملاقات کی

سرینگر 25 اکتوبر

کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری( کے سی سی آئی ) کے ایک وفد نے صدر مسٹر جاوید احمد ٹینگا کی سربراہی میں لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔
وفد میں کے سی سی آئی کے نومنتخب عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین شامل تھے ، جنہوں نے سیاحت ، صنعتوں اور تجارت سے متعلق سرگرمیوں کے فروغ سے متعلق مختلف مسائل پیش کئے ۔ انہوں نے لفٹینٹ گورنر کو کشمیر کی سیاحت کے ایک پسندیدہ مقام کے طور پر دکھائی دینے کو بڑھانے کیلئے مختلف اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔

Comments are closed.