آپریشن سندور اور نکسلواد کے خاتمہ نے اس سال تہواروں میں رنگ بھر دیا/ وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم نریندر مودی نے چھٹھ پوجا کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن سندور کی کامیابی اور ماو¿نوازوں کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے اس سال تہوار زیادہ متحرک ہو گئے ہیں۔
اپنے ماہانہ ریڈیو خطاب من کی بات کے 127 ویں ایڈیشن میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ چھٹھ پوجا عقیدت، پیار اور روایت کا سنگم ہے اور ہندوستان کے سماجی اتحاد کی عکاسی کرتا ہے۔مودی نے کہا”چھٹھ کا مہاپروا ثقافت، فطرت اور سماج کے درمیان گہرے اتحاد کا عکاس ہے۔ سماج کا ہر طبقہ چھٹھ گھاٹوں پر اکٹھا ہوتا ہے۔ “
انہوں نے کہا ” یہ نظارہ ہندوستان کے سماجی اتحاد کی سب سے خوبصورت مثال ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کہیں بھی ہوں، ملک کے اندر یا دنیا کے کسی بھی کونے میں، اگر آپ کو موقع ملے تو چھٹھ کے تہوار میں ضرور شرکت کریں۔ “ تہواروں کے موسم کے موقع پر شہریوں کے نام اپنے خط کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی کامیابیوں نے تہواروں کے موسم کو مزید متحرک کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا ” آپریشن سندور نے ہر ہندوستانی کو فخر سے بھر دیا ہے۔ اس بار ان علاقوں میں بھی خوشی کے چراغ جلائے گئے جہاں کبھی ماو¿ نواز دہشت گردی کا اندھیرا چھایا ہوا تھا“۔
Comments are closed.