لارنو اننت ناگ میں آگ کی واردات : گاﺅ خانہ جل خاکستر
اننت ناگ کے لارنو کوکرناگ علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول دیکھنے کو ملا جب آگ کی ایک واردات رونما ہوئی ۔
نمائندے نے عین شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اتوار کو دن دھاڑے غلام محمد ساکنہ گور دامن لارنو کے گاﺅ خانہ میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس دوران آگ کی لپیٹ میں پورا گاﺅ خانہ آگیا ۔
انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کے ساتھ ہی مقامی لوگوں نے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کو مطلع کیا جس دوران انہوں نے آگ بجھانے کیلئے کارورائی شروع کردی اور جب تک آگ پر قابو پا لیا گیا تب تک آگ سے پورا گاﺅ خانہ جل کر خاکستر ہو گیا تھا ۔
نمائندے کے مطابق آگ سے گاﺅ خانہ خاکستر ہو گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
Comments are closed.