حاجن بانڈی پورہ میں گاندربل کا شہری درخت سے گر نے کے بعد لقمہ اجل

بانڈی پورہ کے چندن گیر حاجن علاقے میں ایک شہری درخت سے گرنے کے بعد موت کی آغوش میں چلا گیا ۔

نمائندے نے عین شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ فردوس احمد ولد محمد یوسف راتھر ساکن صفا پورہ گاندربل درخت سے گر نے کے بعد شدید طور پر زخمی ہو گیا جس کے بعد اس کو فوری طو رپر علاج کیلئے سب ضلع اسپتال سمبل پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اس کی حالت نازک دیکھ کر اسے جے وی سی سرینگر ریفر کیا جہاں وہ خموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ بیٹھا ۔

پولیس کے ایک سنیئر عہدیدار نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تفتیش جاری ہے ۔

Comments are closed.