جنگ کی بدلتی ہوئی نوعیت کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک مربوط حکمت عملی ضروری :راجناتھ سنگھ

نئی دہلی، 22 اکتوبر

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آپریشن سندور کو تینوں افواج کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کی ایک روشن مثال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے جنگ کی بدلتی ہوئی نوعیت کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمت عملی کی اہمیت پر زور دیا۔

اانہوں نے کہا کہ”آپریشن سندور نے تینوں سروسیز کے درمیان غیر معمولی یکجہتی اور انضمام کا مشاہدہ کیا اور بدلتے ہوئے عالمی نظام اور جنگ کے بدلتے ہوئے طریقوں سے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک مربوط، موافقت پذیر اور تیز دفاعی ردعمل کی حکمت عملی تیار کرنے کے حکومت کے عزم کی توثیق کی”۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے مسلح افواج کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی جرات مندانہ اور فیصلہ کن اصلاحات کی ہیں جن کا مقصد قومی سلامتی کے ساتھ ساتھ ملک کی تزویراتی خود مختاری کو یقینی بنانا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ "چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے عہدے کی تشکیل ایک تاریخی قدم تھا جو تینوں افواج کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا، آپریشن سندور کے دوران مشترکہ اور انضمام کے نتائج پوری دنیا نے دیکھے ۔ پاکستان ابھی تک ہماری مسلح افواج کی طرف سے دی گئی عبرتناک شکست سے ابھر نہیں پایا ہے ۔

Comments are closed.