لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا روس پہنچے
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا جمعہ کے روز روس کے علاقے ایلسٹا (کلمیکیا) پہنچ گئے جہاں وہ بدھ مت کے مقدس آثار کی زیارت کرنے اور ان کی وطن واپسی کے سلسلے میں رسمی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ یہ دورہ ہندستان اور روس کے درمیان ثقافتی اور روحانی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر کی جانب سے سماجی رابطہ پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں کہا گیا:’لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ایلسٹا، کلمیکیا (روس) پہنچ گئے ہیں۔ وہ بدھ مت کے مقدس آثار کی زیارت کے ساتھ ساتھ جمہوریہ کلمیکیا کے سربراہ مسٹر باتو سرگیوِچ خاصیکوف، وہاں کے مذہبی پیشوا شاجن لاما، معزز بھکشو¶ں اور مقامی عقیدت مندوں سے ملاقات کریں گے ۔’ یہ مقدس آثار روس میں ایک ہفتے طویل عوامی نمائش کے بعد اب بھارت واپس لائے جا رہے ہیں۔ منوج سنہا کا یہ دورہ نہ صرف مذہبی عقیدت کا مظہر ہے بلکہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور ثقافتی روابط کو نئی توانائی ملنے کی اُمید کی جا رہی ہے
۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بدھ مت کے یہ آثار روس کے مختلف مقامات پر منعقد ہونے والی بین الاقوامی نمائشوں میں عوام کے لیے نذرِ عقیدت کیے گئے تھے ۔ اب ان کی واپسی کے ساتھ ہندستان اور روس کے درمیان ثقافتی سفارت کاری کو نئی تقویت ملے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر کی روسی حکام، خاص طور پر کلمیکیا کے سربراہ اور بدھ مت کے مذہبی رہنما¶ں کے ساتھ ملاقات میں بین المذاہب ہم آہنگی، ثقافتی تبادلے اور روحانی سیاحت کو فروغ دینے پر بھی بات چیت متوقع ہے ۔ حکومتی ترجمان کے مطابق بدھ مت کے ان آثار کی واپسی سے جموں و کشمیر سمیت پورے ہندستان میں روحانی سیاحت کو فروغ ملے گا اور عالمی سطح پر ہندستان کے ثقافتی ورثے کو مزید نمایاں کرنے میں مدد ملے گی۔
Comments are closed.