کوکرناگ میں جنگلی ریچھ نمودار ، شہر ی پر حملہ کرکے زخمی کردیا

کھار پورہ کوکرنا گ علاقے میں سنیچروار کو اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک جنگلی ریچھ نے شہری پر حملہ کرکے اسکو شدید طور پر زخمی کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ شہری جس کی شناخت محمد سلطان وانی ولد محمد اکرم وانی کے بطور ہوئی اپنے سیب کے باغات میں کام میں مصروف تھا جس دوران جنگلی ریچھ وہاں نمودار ہوا اور انہوں نے اس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ خون میں لت پت گر پڑا ۔

نمائندے نے عین شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ زخمی شہری کو فوری طورپر علا ج کیلئے نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے حالت نازک دیکھ کر اسے گورئمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ ریفر کیا ۔

نمائندے کے مطابق اس دوران مقامی لوگو ں نے محکمہ وائلڈ لائف کو مطلع کیا جنہوں نے ایک ٹیم علاقے میں روانہ کر دی ہے اور ریچھ کو پکڑنے کیلئے کارروائی جاری ہے ۔ اس دوران محکمہ نے ایک ایڈ وائزر ی جاری کرتے ہوئے لوگوں سے تاکید کی ہے کہ وہ باغات میں جانے سے پہلے احتیاط برتیں ۔

Comments are closed.