آپریشن سندور نے واضح پیغام دیا کہ ہم اپنے شہریوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ لیں گے/ لیفٹنٹ گورنر

لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج 1965 کی جنگ میں ہندوستان کی فتح کی ڈائمنڈ جوبلی کی یاد میں شہدا¿کو خراجِ عقیدت پیش کیااور سابق فوجیوں کو اعزاز سے نوازا۔ یہ تقریب ویسٹرن کمانڈ اور 26 اِنفنٹری ڈویژن کے زیرِ اہتمام جموں میں منعقد ہوئی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سابق فوجیوں کی ایک میگاریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1965 کی جنگ میں فتح اور حالیہ ”آپریشن سندور“ ہندوستان آرمڈ فورسز کے جوانوں کی بہادری اور قربانی کا نتیجہ ہے جسے دُنیا بھر میں مضبوط ترین افواج میں شمار کیا جاتا ہے۔
اُنہوںنے 1965 کی جنگ کے بہادروں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ہندوستان کی خودمختاری اور سا لمیت کے دفاع میں جان دینے والے تمام شہد¿ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
منوج سِنہا نے کہا کہ ان فوجیوں کی سرزمین جو پاکستان جیسے دہشت گرد ملک کے خلاف دفاع کی پہلی لائن ہیں، ایک مقدس زمین ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،”سابق فوجیوں کے تئیں وابستگی میری پالیسیوں کی بنیاد ہے۔ میرے لئے یہ سرزمین کسی درگاہ یا زیارت گاہ سے کم نہیں۔ ہمارے سابق فوجیوں نے اِقتصادی ترقی، سماجی تبدیلی اور ملک کے شاندار مستقبل کی تعمیر میں نمایاں رول اَدا کیا ہے۔“
اُنہوں نے آپریشن سندور کے دوران 26 اِنفنٹری ڈویژن کی بہادری اور حالیہ آفاتِ سماوی میں فوج کی بے لوث خدمات کو سراہا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،”آپریشن سندور نے دنیا کو واضح پیغام دیا کہ ہم اپنے شہریوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ لیں گے۔ کوئی بھی ہماری سرزمین کی طرف آنکھ اُٹھا کر دیکھنے کی ہمت نہیں کر سکتا۔“
اُنہوں نے سابق فوجیوں سے کہا کہ وہ معاشرے کی بہتری کے لئے اَپنی قیادت کی صلاحیتوں اور نظم و ضبط کا اِستعمال کریں اور کمیونٹی سروس و شہری بہبود کے جاری منصوبوں میں حصہ لیں۔
لیفٹیننٹ گورنرنے مزید کہا،”ہمارے سابق فوجی نوجوانوں کے لئے رول ماڈل ہیں۔ انہیں نئی نسل کی رہنمائی کرنی چاہیے تاکہ وہ حب الوطنی، نظم و ضبط اور بے لوث خدمت کی اقدار کوسیکھ سکیں۔“
اُنہوںنے تمام طبقات پر زور دیا کہ وہ سیکورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کی قربانیوں اور لگن کا احترام کریں۔ اُنہوں نے کہا،”یہ ہماری اِجتماعی ذِمہ داری ہے کہ ہم اِس بات کو یقینی بنائیں کہ ہمارے سابق فوجی اور ہمارے شہدا¿ کے کنبے باوقار زِندگی گزاریں۔
اِس موقعہ پر جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف ویسٹرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل منوج کمار کٹیار،جی او سی 9 کورلیفٹیننٹ جنرل راجن شراوت ،جی او سی 26 اِنفنٹری ڈویژن میجر جنرل مکیش بھنوالا، ،صوبا ئی کمشنر جموںرمیش کمار، صدر جموں و کشمیر ایکس سروسز لیگ لیفٹیننٹ جنرل آر کے شرما (ریٹائرڈ)، ڈائریکٹر سائی نِک ویلفیئرجموں و کشمیر بریگیڈیئر گرمیت سنگھ شان (ریٹائرڈ)، سیکورٹی فورسز، پولیس اور سول اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران، وار ویٹرن، سابق فوجی اور ویر ناری موجود تھے۔

Comments are closed.