دہشت گردی کا ماحولیاتی نظام ختم ،وقت آگیا ہے کہ جموں کشمیر کا حقیقی بیانیہ پیش کیا جائے / منوج سنہا
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کر دیا گیا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ جموں کشمیر کا حقیقی بیانیہ پیش کیا جائے ۔ ایس کے آئی سی سی سرینگر میں سریکولا فاو¿نڈیشن کے زیر اہتمام کشمیر لٹریچر فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ”آج نوجوان مورخوں کو ان جھوٹوں کو چیلنج کرتے ہوئے درست اور حقیقت پسندانہ حساب کتاب فراہم کرنا چاہیے۔
پچھلے کچھ سالوں میں، نئے لکھنے والوں نے ہندوستان کی تاریخ کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے ساتھ انصاف کرنے کی کوشش کی ہے، جو کہ ایک بہترین اقدام ہے۔ ہندوستانی ادب کو دنیا تک لے جانے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں، جو کہ انتہائی قابل ستائش ہے“۔انہوں نے جموں کشمیر سے متعلق بیانیہ کو درست کرنے پر بھی زور دیا اور غلط معلومات کی نشاندہی کرکے اور تصدیق شدہ حقائق کے ساتھ اس کا مقابلہ کیا۔
انہوں نے کہا ”کئی دہائیوں سے یہاں جموں کشمیر میں ایک من گھڑت بیانیہ کا پرچار کیا گیا تھا۔ مصنفین اور میڈیا کی شخصیات بڑی دلیری سے تسلیم کرتے ہیں کہ دہشت گردوں اور ان کے ماحولیاتی نظام کے خوف سے، وہ وادی میں سرحد پار سے دھکیلئے جانے والے بیانیہ کو فروغ دینے پر مجبور ہوئے۔ دہشت گردی کا ماحولیاتی نظام ختم ہو چکا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ جموں کے تمام لوگوں کو خوف سے آزاد کیا جائے۔ “
Comments are closed.