حبہ کدل گنپت یار میں آتشزدگی، کم سے کم 5 مکان خاکستر
سری نگر، 7 اکتوبر
سرینگر کے حبہ کدل گنپت یار کے گنجان آبادی والے علاقے میں منگل کی صبح آتشزدگی کے ایک ہولناک واقعے میں کم سے کم 5 رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ حبہ کدل گنپت یار کے گنجان آبادی والے علاقے میں منگل کی صبح ایک مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل واقع مکانوں کو اپنی زد میں لے لیا۔
انہوں نے کہا کہ آگ کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پھیل گیا اور اس کے شعلوں اور دھوئیں کو دور دور سے دیکھا جا سکتا تھا۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آگ کے بارے میں اطلاع موصول ہوتے ہی نزدیکی فائر اسٹیشنوں سے فائر ٹنڈرس کو جائے موقع پر بھیج دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ گنجان آبادی والا علاقہ ہے لہذا عملے کو آگ کو محدود اور قابو کرنے میں سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔
ن کا کہنا ہے کہ آگ کے اس واقعے میں 5 رہائشی مکانوں کو شدید نقصان ہوا۔
موصوف عہدیدار نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تاہم خوش قسمتی یہ ہے کہ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
Comments are closed.