طاریق قرہ نے اپنے حلقہ انتخاب کا کیا دورہ ،عوامی مسائل کی جانکاری لی
سرینگر /06اکتوبر
ممبر اسمبلی سینٹرل شالٹینگ اور صدر جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی طارق حمید قرہ نے موجودہ ترقیاتی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اپنے حلقے کا ایک روزہ دورہ کیا۔
طارق حمید قرہ نے متعلقہ افسران سے موقع پر ہی میٹنگ کی اور انہیں ہدایت کی کہ ترقیاتی اور عوام کے دیگر مسائل کے حل کیلئے موثر اقدامات کریں۔
قرہ نے افسران کو بتایا کہ وسطی شالہ ٹینگ خاص طور پر بمنہ اور اس سے ملحقہ علاقے نشیبی ہیں، وہ ہمیشہ شدید بارشوں یا سیلاب جیسی صورتحال کی وجہ سے زیادہ خطرے میں رہتے ہیں
اس لیے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچنے کے لیے ان علاقوں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
Comments are closed.