نگروٹہ اور بڈگام اسمبلی انتخابات ،ووٹنگ 11نومبر کو ،گنتی 14نومبر کو ہوگی / الیکشن کمیشن آف انڈیا
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے ساتھ جموں و کشمیر میں بڈگام اور نگروٹہ اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا۔
دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر، گیانیش کمار نے اعلان کیا کہ جموں و کشمیر میں دو نشستوں پر ضمنی انتخاب 11 نومبر کو ہوگا، جبکہ گنتی 14 نومبر کو ہوگی۔کمیشن نے بہار الیکشن 2025 کے شیڈول کا بھی اعلان کیا اور ساتھ ہی دوسری ریاستوں میں بھی کچھ دیگر سیٹوں کے ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کیا۔
Comments are closed.