اِنچارج سی اِی او بارہمولہ ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کے دفتر کےساتھ منسلک
سرینگر/06 اکتوبر
حکومت نے آج اِنچارج چیف ایجوکیشن آفیسر بارہمولہ بشیر احمد شاہ کو ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر کے دفتر ساتھ منسلک کیا ہے۔
اِس حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن کی طرف سے جاری ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ انکوائری مکمل ہونے تک اِنچارج چیف ایجوکیشن آفیسر بارہمولہ بشیر احمد شاہ کو فوری طور پر ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے۔ مزید برآں، چیف ایجوکیشن آفیسر بانڈی پورہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ چیف ایجوکیشن آفیسر بارہمولہ اور پرنسپل ڈِی آئی اِی ٹی (ڈائٹ )سوپور، بارہمولہ کا اِضافی چارج اَگلے احکامات تک سنبھالیں۔
اِس کے علاوہ جوائنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن (نارتھ) کشمیر کو معاملے کی تحقیقات کر نے اور 15 دِن کے اندر اِنتظامی محکمہ کو رِپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔
ٍ حکومت عوام الناس اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے پُرعزم ہے اور جو کوئی بھی شخص بغیر کسی اِختیار کے سرکاری معاملات میں ملوث ہوگا اس کے خلاف مناسب کاررِوائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments are closed.