ناصر اسلم وانی سرکاری طور پر وزیر اعلیٰ کے مشیر مقرر ، سوشل میڈیا خبروں میں کوئی حقیقت نہیں / وزیر اعلیٰ

وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے ان کے مشیر ناصر اسلم وانی کی تعیناتی سے متعلق سوشل میڈیا پر گمراہ کن خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ناصر اسلم وانی کو سرکاری طور پر سرکاری حکم کے ذریعے وزیر اعلیٰ کا مشیر مقرر کیا گیا ۔

وزیر اعلیٰ کے دفتر نے ایک ایکس پوسٹ پر لکھا ” ناصر اسلم وانی کی بطور مشیر وزیر اعلیٰ تقرری کے حوالے سے کچھ گمراہ کن خبریں گردش کر رہی ہیں“۔

انہوں نے واضح کرکے لکھا ” ناصر اسلم کو سرکاری طور پر ایک سرکاری حکم کے ذریعے وزیر اعلیٰ کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔ جو باقی رہ گیا ہے وہ صرف ان کی تقرری کی شرائط و ضوابط ہیں، جنہیں غیر ضروری طور پر موخر کیا گیا ہے۔ تاہم، اس نے جموں و کشمیر کی حکمرانی میں ان کی مثبت شراکت کو روکا نہیں ہے۔ “

Comments are closed.