ٹرین میں بغیر ٹکٹ سفر : جموں میں چیکنگ کے دوران ماہ ستمبر میں تقریباً 30 لاکھ روپے کی آمدنی حاصل

سرینگر /یکم اکتوبر /

ٹرین میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کیخلاف کارورائی کو تیز کرتے ہوئے صوبے جموں میںمحکمہ ریلوئے نے ٹکٹ چیکنگ کے دوران قصور واروں سے ماہ ستمبر میں تقریباً 30 لاکھ روپے کی آمدنی حاصل کر لی ہے

شمالی ریلوے کے جموں ڈویژن میں صوبائی ریلوے مینیجر وویک کمار کی رہنمائی اور سینئر ڈویڑنل کمرشل منیجر اچیت سنگھل کی قیادت میں، ڈویژن کا ٹکٹ چیکنگ عملہ بغیر ٹکٹ اور بے قاعدہ سفر کو روکنے کیلئے ٹرینوں میں ٹکٹوں کی سخت چیکنگ کرتا ہے تاکہ تمام صارفین کو آرام دہ سفر اور بہتر خدمات فراہم کی جاسکیں۔

محکمہ ریلوئے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ماہ ستمبر 2025 میں ٹکٹ چیکنگ مہم کے دوران ڈویژن کے چیکنگ عملے اور چیف ٹکٹ انسپکٹران نے 5,436 مسافروں کو بے قاعدہ سفر کرنے پر پکڑا، اور تقریباً 30 لاکھ روپے کے جرمانے وصول کیے۔ ریلوے حکام مسافروں کے ٹرینوں میں غیر مجاز داخلے کو روکنے کے لیے باقاعدہ سرپرائز ٹکٹ چیکنگ مہم بھی چلاتے ہیں، جہاں مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ درست ٹکٹ کے ساتھ سفر کریں۔

سینئر ڈویڑنل کمرشل منیجر جموں اچیت سنگھل نے کہا”ڈویژن کے چیکنگ عملے نے غیر قانونی مسافروں کو پکڑنے اور ان پر مناسب جرمانے عائد کرنے میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ غیر قانونی سفر کے خلاف ریلوے کے کریک ڈاو¿ن کی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے“۔

Comments are closed.