اننت ناگ میں واک کاتھون اور کھوکھو ٹورنامنٹ کا کامیابی کے ساتھ انعقاد
اننت ناگ /یکم اگست
ضلع یوتھ سروس اینڈ سپورٹس اننت ناگ نے اپنے کھیلو ں کے کلینڈر پر عملدرآمد جاری رکھتے ہوئے واک تھون اور کھو کھو ٹورنامنٹ منعقد کیا ۔ اس واک تھون کا انعقاد مومن آباد کراسنگ سے ڈونیپاوا کراسنگ تک 5 کلو میٹر طویل سفر پر کامیابی کے ساتھ کیا گیا ۔تقریب میں ضلع کے مختلف زونوں سے تقریباً 80 سٹاف ممبران کی پرجوش شرکت دیکھنے میں آئی۔
واک کاتھون کو زونل فزیکل ایجوکیشن آفیسر اچھہ بل اور ضلع ایکٹیویٹی انچارج نے مشترکہ طور پر جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، جس میں جسمانی تندرستی کے تئیں اتحاد اور عزم کا ایک متحرک مظاہرہ کیا گیا۔ تقریب کا اختتام شرکا کی فعال شمولیت اور نظم و ضبط کی تعریف کے ساتھ ہوا، جس نے اسے سب کے لیے ایک یادگار اور متاثر کن موقع بنا دیا۔
اسی دوران محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس اننت ناگ نے بھی مڈل اسکول بونہ دیلگام میں انڈر 19 لڑکوں کے لیے ضلعی سطح کا کھو کھو ٹورنمنٹ کامیابی کے ساتھ ختم کیا۔ گرینڈ فائنل میں ہائر سیکنڈری سکول کھنہ بل اور ایچ ایس ایس مٹن کے درمیان ایک شدید اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ شاندار ایتھلیٹکزم اور ٹیم ورک کے مظاہرے میں ایچ ایس ایس مٹن نے فائنل میچ میں کھنہ بل کو شکست دی اور ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ایچ ایس ایس کھنہ بل نے دوسری پوزیشن حاصل کی، جس نے پورے ایونٹ میں قابل تعریف جذبے اور کھیل کا مظاہرہ کیا۔
Comments are closed.