گرمی سے راحت ملنے کا امکان کیونکہ محکمہ موسمیات نے بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی

سری نگر، 24 مئی

موسمیاتی مرکز سرینگر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں آج سے موسم کے موجودہ انداز میں نمایاں تبدیلی دیکھنے کی امید ہے، جس سے شدید گرمی اور خشک حالات سے راحت ملے گی۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ 24 مئی کو موسم عام طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے اور کشمیر کے کئی علاقوں کے علاوہ جموں میں بھی کچھ مقامات پر وقفے وقفے سے بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ چند مقامات پر تیز ہوائیں اور تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔

Comments are closed.