پارس اسپتال سرینگر میں مبینہ طو رپر ڈاکٹر کی لاپرواہی کے باعث مریض کی موت ، لواحقین کا احتجاج ، تحقیقات کا مطالبہ

سرینگر /24مئی / ٹی آئی نیوز

سرینگر کے ڈلگیٹ علاقے میں واقع ” پارس اسپتال “ اس وقت ایک بار پھر سرخیوں میں آیا جب ڈاکٹر کی مبینہ لاپرواہی کے نتیجے میں پانپو ر سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی اسپتال میں موت واقع ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق پانپور سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان نے پارس اسپتال سرینگر کے احاطے میں زور دار احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اسپتال میں ڈاکٹر کی لاپرواہی کے نتیجے میں ان کے مریض کی موت ہوئی

میڈیا سے بات کرتے ہوئے لواحقین نے الزام لگایا کہ ایک 34 سالہ مریض وسیم احمد پٹھان ساکنہ بلال کالونی پانپور ڈاکٹر کی طبی غفلت کے باعث پارس اسپتال میں دم توڑ گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وسیم جسے آٹھ روز قبل آنتوں میں انفیکشن کے علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، آج صبح انتقال کر گیا

احتجاج کرنے والے لواحقین کے مطابق ڈاکٹر نے علاج کیلئے مبینہ طور پر ڈھائی لاکھ روپے لی تاہم بھاری رقم کے باوجود ڈاکٹر مناسب دیکھ بھال کرنے میں ناکام رہے جس کی وجہ سے وسیم کی موت واقع ہوئی

لواحقین نے کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی زیرقیادت حکومت سے مداخلت کی درخواست کی

Comments are closed.